اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(امانت گشکوری) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے تبادلوں کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری کردئے گئے، جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ججز تبادلوں کیخلاف بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی،کراچی،لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔
خیال رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ،انتخابات میں دھاندلی،بانیPTI کی درخواست پر کل سماعت ہو گی