علی امین گنڈاپور کےدعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے عاطف خان کا مزید بیان نہ دینے کا فیصلہ

عمران خان نےسازش جیسی کوئی بات نہیں کی، اس وقت بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر توجہ دینی چاہیئے،صدر پشاور ریجن

Apr 07, 2025 | 21:34:PM

(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تمام تر دوعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اس مزید اس پر بیان نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عاطف  خان کا کہنا تھا کہ اسد قیصر، شہرام ترکئی اور میں نے پارٹی کے سامنے معاملہ رکھا ہے،اسد قیصر نے فون پر گفتگو کی ہے،بیرسٹر گوہر نے تفصیل سے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا،بانی پی ٹی آئی کا پیغام تھا کہ سب ایک ایک سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم 3 سینئر ارکان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی رائے تھی کہ ان کی ضرورت مرکز میں ہےکیونکہ اس وقت سینئر قیادت میں سے بہت سے لوگ پارٹی چھوڑ گئے تھے،ہمارے لئے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنا ضروری تھا۔

ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جب جیل میں ملا تھا تو اس وقت ہمیں بھی انہوں نے یہی کہا تھا،ہم نے بیرسٹر گوہر سے پوچھا کہ سازش والی بات کہاں سے آئی؟ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سازش جیسی کوئی بات نہیں کی،بیرسٹر گوہر کے مطابق سازش کا لفظ نہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا نہ میں نے علی امین سے کہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسے بیانات کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی گلے شکوے ہوں گے،ہمیں اس وقت بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر توجہ دینی چاہیئے اب مزید اس پر بیان نہیں دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : PTIنےدہشتگردی کی مذمت کی،طلال چوہدری کے الفاظ نامناسب تھے، بیرسٹر گوہر

مزیدخبریں