وزیر آئی ٹی نے گیمنگ کی صنعت سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دئیے

Apr 07, 2025 | 21:58:PM
وزیر آئی ٹی نے گیمنگ کی صنعت سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شیزہ فاطمہ خواجہ  نے گیمنگ کی صنعت سے متعلق اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کر دئیے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی  نے دعوی کیا ہے کہ سال 2025 تک آن لائن گیمرز کی تعداد 45 ملین تک پہنچ جائے گی، 2023 تک عالمی ویڈیو گیمنگ مارکیٹ کی ویلیو تقریبآ 227.6 ارب ڈالرز تھی،عالمی سطح پر انیمیشن، گیمنگ اور گرافکس کہ صنعت 2030 تک ایک گھر ڈالرز سے تجاوز کر جائے گی۔ 

 وزیر آئی ٹی سالنے کہاکہ 23-2022 تک پاکستان کی ویڈیو گیمنگ کی صنعت کا کل ریوینیو 300 ملین ڈالرز تھا،2022-23 تک پاکستان کی اس صنعت سے وابستہ کل برآمدات کا حجم 157.9 ملین ڈالرز رہا،اس صنعت میں کل 12057 ملازمین جبکہ 257 رجسٹرڈ کمپنیاں ہیں۔  

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ، گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج