چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں،نوربخاری

معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز اور معاشقے توقابل قبول لیکن ایک سے زائد بار شادیوں کو قبول نہیں کیا جاتا،پوڈ کاسٹ میں گفتگو

Aug 07, 2024 | 13:20:PM
چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں،نوربخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ نور بخاری نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادیاں کیں،ایک ہی مرد سے دو بار شادی کی ہے۔


اداکارہ نور بخاری نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے شوبز  کیریئر سمیت اسے خیرآباد کہ کر اسلامی تعلیمات کے تحت زندگی گزارنے پر بھی گفتگو کی۔اس دوران نور بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز اور معاشقے توقابل قبول ہوتے ہیں لیکن ایک سے زائد بار شادیوں کو قبول نہیں کیا جاتا، انہوں نے دیگر گناہوں اور غلطیوں کے بجائے نکاح اور شادیوں کو ترجیح دی اس لیے ایک سے زائد شادیاں کیں۔
نور بخاری نےیہ بھی اعتراف کیاکہ انہوں نے تمام شادیاں پسند اور عشق سے کیں لیکن بد قسمتی سے  شادیاں نہیں چلیں،انہوں نے چار نہیں بلکہ تین مردوں سے چار بار شادی کی جبکہ عون چوہدری سے انہوں نے دوسری بار شادی کی ہےلیکن لوگوں نے ان کی پانچ شادیاں بنا دی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آئمہ بیگ نے پاکستان میں ""می ٹومہم"شروع کرنے کا ارادہ ظاہرکردیا

ایک سوال کے جواب میں نور بخاری نے بتایاکہ عون چوہدری اور ان کے درمیان اختلافات ضرور ہوئے تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے تھے اور چونکہ ان کی بیٹی فاطمہ تھی اس لیے بھی انہوں نے دوبارہ شادی کی،ان کے   تین ہی بچے ہیں اور تینوں کے والد ایک ہی یعنی عون چوہدری ہیں۔
نور بخاری کا کہنا تھا کہ ان کی بڑی صاحبزادی فاطمہ کی عمر 11 سال، دوسری بیٹی شہربانو کی عمر 4 سال جبکہ بیٹے محمد علی رضا ایک سال کے ہیں ۔