پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے میں رہائی مل گئی

Aug 07, 2024 | 18:29:PM

(زاہداقبال رانا) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو  سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت ملنے کے بعد  جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔

عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع اور عدالت سے روبکار جاری ہونے کے بعد گوجرانوالہ سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی 31 جولائی کو ضمانت منظور کی تھی،جیل کے باہر کارکنوں کی عالیہ حمزہ پر گلپاشی کی گئی ، لیکن جب وہ جیل سے باہر  نکلیں تو ان کے ہاتھ  پر ایک نعرہ درج تھا جس نے ایک بار پھر سے سب کی توجہ حاصل کر لی  ، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر لال ر نگ کی سیاحی سے  لکھا تھا کہ عمران خان کو رہا کرو ، وکلاء اور فیملیز عالیہ حمزہ کو جیل سے لے کر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: روپوشی ختم، حماد اظہر نے دبنگ اعلان کر دیا

مزیدخبریں