وزیراعظم کی نئے سیکریٹری خارجہ اور سفرا کی تعیناتی کی منظوری

Aug 07, 2024 | 18:48:PM

(انور عباس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نئے سیکریٹری خارجہ اور سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزاعظم شہباز شریف نے نئے سیکریٹری خارجہ کے نام کی منظوری دیدی، پاکستان کی یورپی یونین میں موجودہ سفیر آمنہ بلوچ نئی سیکریٹری خارجہ ہوں گی، علاوہ ازیں وزیراعظم نے پاکستان کے نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی، ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہوں گی، جانباز خان برونائی دارالسلام میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری باردانہ کی غیر قانونی فروخت پر نیب ان ایکشن

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محمد سلیم کینڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ملک فاروق جنوبی افریقہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ملک فاروق اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں۔

مزیدخبریں