صدر آصف زرداری سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات،پیمرا کی 3 سالہ رپورٹ پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی ،ملاقات میں چیئرمین پیمرا نے صدر ِ مملکت کو 2021-23 پیمرا رپورٹ پیش کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا،میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے،میڈیا صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے، ان کا کہنا تھا کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں ، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے، غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔
صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی ، باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ،انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔
اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا، صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت آئی پی پیز کے معاملے کوسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے:اویس لغاری