عمران خان کا معافی مانگنے کا معاملہ، عمر ایوب کا رد عمل بھی آ گیا

Aug 07, 2024 | 19:37:PM

(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے معافی مانگنے کے بیان پر عمر ایوب نے ردِعمل دے دیا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سب کچھ عیاں کر دے گی، سی سی ٹی وی فوٹیج جن کے پاس ہے ان سے پوچھیں وہ کیوں نہیں دے رہے؟ ہمارے نام تو پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں، ابھی  بہت باقی ہیں، ان سب کے بھی ہونے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا نہیں؟عمران خان کا جواب آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد تو ہیلی کاپٹر پر بھارت چلی گئی، لیکن اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر بھی کام نہیں آنا، البتہ لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امرتسر جایا جا سکتا ہے، ہم تو لوگوں کو روک رہے تھے، بتایا تھا کہ اندد ٹریپ ہے، ہمارا روکنا کسی کو نطر کیوں نہیں آیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کی تقریر میں نے نہیں سنی تھی، فوج سمیت ہر ادارہ سٹیٹ کے ماتحت ہوتا ہے۔

مزیدخبریں