گلگت میں سیلاب کی زد میں گاڑی آنےسے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق، 2افراد زخمی

Aug 07, 2024 | 19:40:PM
 گلگت میں سیلاب کی زد میں گاڑی آنےسے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق، 2افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شاہراہ قراقرم پر پر سیلاب کی زد میں گاڑی آنے سے پی ٹی آئی رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے جنکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔ 

 میڈیا رپورٹس کےمطابق ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم پر گلگت چلاس سیکشن ٹریفک کیلئے بند  ہے،شاہراہ قراقرم سے گزرنے والی گاڑی سیلاب کی زد میں آ گئی ،حادثے میں کار میں سوار پی ٹی آئی دیامر کے رہنما معاذ گلگتی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم بند ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے یا نہیں؟عمران خان کا جواب آگیا