(ارشاد قریشی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت دھرنا کے مقام پر اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مرکزی اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی،ترجمان کے مطابق اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ نے مکمل رپورٹ پیش کی۔
گزشتہ رات حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا تیسرا روانڈ ہوا تھا،آج جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کا امکان ہے،جماعت اسلامی اپنے سات عوامی مطالبات تسلیم کروائے گی،عوام کو ریلیف دیئے بغیر یہ دھرنا ختم نہیں ہو گا،اجلاس میں کل 8 اگست مری روڈ پر مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔
حافظ نعیم الرحمان 11 اگست کو لاہور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خصوصی خطاب کریں گے ،امیر جماعت اسلامی 12 اگست کو پشاور میں تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے ،14اگست کو راولپنڈی میں جشن آزادی کے بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ،حافظ نعیم الرحمان 16 اگست کو ملتان میں دھرنے سے خطاب کریں گے ۔
حافظ نعیم الرحمن کے خطاب ملک بھر میں لائیو دکھانے کیلئے ہدایات کر دی گئی،پہلے مرحلے میں بڑے شہروں کی اہم جگہوں پر سکرینوں کا اہتمام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے شیر افضل مروت کی سفارش، بانی پی ٹی آئی کے جواب نے سب کو حیران کر دیا