گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پنجاب میں لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، مری، شیخوپورہ، قصور، جہلم میں بھی بادل خوب برسے، شہر اقتدار میں بھی ابرکرم برسا، آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔
صوبہ سندھ میں کراچی مون سون بارشوں کے زیر اثر ہے، کئی مقامات پر ابرکرم برسا، آئندہ 24 گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں مزید بادل برسیں گے، صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ، لورا لائی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں بارش ہوئی، تاہم تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش مزید بارش کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی گرنے والے حساس علاقوں کی نشاندہی کر دی
خیبرپختونخوا میں کاکول، بالاکوٹ، مالم جبہ، مردان اور لوئردیر میں بادل برسے، آئندہ 24 گھنٹوں میں وزیرستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور، ڈی آئی، بنوں اور دیگر مقامات پر بارش متوقع ہے, کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی تاہم گرج چمک کے ساتھ مزید بھی بارش کا امکان ہے۔
آج بلوچستان کا علاقہ نوکنڈی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔