(24نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری جلد صوبے کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کے مسائل اور معاملات پر گفتگو کی گئی، ملاقات کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل میں مثالی کردار ادا کریں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اضافی رقم بھی صدر زرداری کی پالیسی کے تحت ملی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات،پیمرا کی 3 سالہ رپورٹ پیش