آئی ایم ایف کو زرمبادلہ ذخائر 13.6 ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان نے نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈفنانشل ٹیبل میں آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں کرادیں۔وزارت خزانہ کے دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کیلئے زرمبادلہ ذخائر 13.6ارب ڈالر تک بڑھانے اور رواں مالی سال کے اختتام تک مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائر 9ارب ڈالر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ایم ای ایف پی ٹیبل میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کےدوران 6.34 ارب ڈالر کےقرضوں کو رول اوور کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈٖالر مزید سستا،سٹاک ایکسچنج میں تیزی کا رجحان برقرار
دستاویز میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کیلئے بیرونی سرمایہ 1.31ارب ڈالربڑھانےپر اتفاق ہوا اور رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری 70کروڑ ڈالر تک بڑھانےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ایس آئی ایف سی کردارادا کرے گی,وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان آئندہ مالی سال کیلئے یقین دہانیاں نئے قرض پروگرام کیلئے کرا ئی گئی ہیں۔