(ویب ڈیسک)پاکستان میں صارفین میں سب سے مقبول کمپنی ٹیوٹا نے اپنی نئی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے جسے" کرولا کراس " کا نام دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرولا کراس کو جلد ہی فروخت کیلئے پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کی قیمت سے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے ۔
مقامی سطح پر تیارکی جانے والی گاڑی کی رونمائی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی ، اس کامیابی کو سنگ میل قرار دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ، سٹیٹ بینک نے اعدادوشمار جاری کر دیئے
انہوں نے کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔