اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کو شاندار خدمات پرعالمی ایوارڈ سے نوازا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس) پاکستان میں خواتین ،اقلیتوں اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی شاندار خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کرتے ہوئے اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کو بین الاقوامی ولا ڈیش ئیوس ایسوسی ایشن نے پولینڈ کے سرگئیو ویئرا ڈی میلو ایوارڈ سے نواز دیا۔
ایوارڈ دینے کے حوالے سے پولینڈ کے سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے، اس موقع پر خصوصی طور پر پولینڈ، فرانس اور برازیل کے سفیروں نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر پولش سفیر ماچے پرسارسکی کا کہنا تھا کہ دوسروں کے حقوق کی جدوجہد کرنے والے انسانی حقوق کارکنان کے لیے یہ عالمی انسانی حقوق برادری کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف ہے, ماچے پرسارسکی نے واضح کیا کہ سرگئیو ویئرا ڈی میلو ایوارڈ پولش حکومت یا پولش تنظیموں کی جانب سے نہیں بلکہ ولا ڈیش ئیوس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہے جس کو برازیل, سویڈن, فرانس کے سفارت خانوں اور پولینڈ میں یواین ایچ سی آر کے دفتر کی سپورٹ حاصل ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت جبکہ دنیا بھر میں جمہوری و انسانی حقوق دباو میں ہیں, اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی انسانی حقوق کے لیے سرگرمیوں کو سراہتے ہویے ان کا اعتراف کرتے ہیں۔
24 نیوز سے خصوصی بات چیت میں فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے کہا کہ یہ ایوارڈ ایک ایوارڈ نہیں بلکہ عظیم کام کا اعتراف بھی ہے, مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے خواتین, بچوں, اقلیتوں اور انسانی حقوق کےلیے جدوجہد کی،انہوں نے ہی اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی بنیاد رکھی جو کہ ان کے کام کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے ،نکولس گیلے نے مزید بتایا کہ پولینڈ کا سرگیو ویئرا ڈی میلو ایوارڈ مرحومہ عاصمہ جہانگیر اور اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کو دیا جانااس کے انسانی حقوق کے دفاع میں خدمات کا بھرپور اعتراف ہے یہ ایوارڈ ایک عظیم آدمی کی خدمات کا عالمی اعتراف ہے-
برازیل اولینتھو وئیرا کے سفیر نے بھی عاصمہ جہانگیر کی اے جی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اے جی ایچ ایس کی بانی مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی منیزے جہانگیر نے بتایا کہ اے جی ایچ ایس خواتین کی حقوق اور ان کو مفت قانونی امداد فراہم کر رہی یے جبکہ اس سے متعدد بے آسراء اور غریب خواتین کو فائدہ ہوا اے جی ایچ ایس لیگل ایڈ سیل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندا علی نے خواتین،اطفال، اقلیتوں اور انسانی حقوق کے شعبوں میں لیگل ایڈ سیل کی کارکردگی پر روشنی ڈالی-
پولش سرگئیو ویئرا ڈی میلو ایوارڈ کو 2003 میں برازیلوی سفارتکار اور اقوام متحدہ ہائی کمشنر برایے انسانی حقوق سرگئیو ویئرا ڈی میلو کے نام پر قائم کیا گیا جنہیں بطور اقوام متحدہ خصوصی ایلچی برائے عراق بغداد میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پر بم دھماکوں میں شہید کیا گیا, گئیو ویئرا ڈی میلو کو قیام امن, بین الاثقافتی مباحثے انسانج احترام کے لیے سرگرم کردار کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں تیز ترین،پاکستان میں سست ترین،انٹرنیٹ کے حوالے سے پاکستان نے نیا ریکارڈ بناڈالا