جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی

Dec 07, 2024 | 10:26:AM
جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول نے ملک میں مارشل لا لگانے پر قوم سے معافی مانگ لی۔

صدر جنوبی کوریا کےصدر یون سک یول  کو مارشل لا لگانا مہنگا پڑھ گیا قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ  دوبارہ مارشل لا نہیں لگاؤں گا۔

یاد رہے کہ 3 دسمبر کو جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی  لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس آئین کے تحفظ کیلئے اس طرح کا قدم اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد قانون سازوں نے ان کے خلاف مواخذے کی تحریک جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں : سپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین باؤلر بنا دیا

ملک میں مارشل لا نافذ کرنے کے اعلان کے بعد عوام سراپا احتجاج بن گئی تھی جبکہ پارلیمان نے بھی ان کے اس اقدام کو مسترد کردیا جس کے بعد چند گھنٹوں کے اندر ہی انہیں یہ اعلان واپس لینا پڑا تھا۔