محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی خوشخبری سنا دی

Dec 07, 2024 | 19:25:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان  ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے اضلاع            چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان ، ایبٹ آباد،پشاور، صوابی،مردان،نوشہرہ،باجوڑ،مہمند، خیبر ،اورکزئی اور کرم میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ،دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے اضلاع                  راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہا ولدین ، گجرات، لاہور، قصور،شیخوپورہ، سرگودھا،بھکر ،میانوالی ، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گر دو نواح میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھندچھائے رہنے کی توقع  ہے۔

اسی طرح کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی10، سکردو منفی 09، قلات منفی 07،گوپس منفی 06، استور ،گلگت ،کالام 05،بگروٹ،ہنزہ ،دیر منفی 03، کو ئٹہ منفی 02اور مالم جبہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابی نتائج کا اعلان، کس نے میدان مار لیا؟تفصیل جانیے

مزیدخبریں