ہمایوں سعید نے عاصم اظہر کو اداکاری کی پیش کش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ہمایوں سعید نے عاصم اظہر کو اداکاری کی پیش کش کردی،کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے منعقد سترہویں اردو کانفرنس کےایک سیشن میں ہمایوں سعید نے عاصم اظہر کی اداکاری کی تعریفیں کیں۔
اسی سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے عاصم اظہر نے ہمایوں سعیدکو اداکاری کی یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیمرے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈائیلاگ بولنا اداکاری کا چھوٹا حصہ ہے اس کا بڑا حصہ کیمرے کے پیچھے ہوتا ہے،جبکہ اداکاری مشکل کام ہے اور وہ اس مشکل کام کو سیکھے اور سمجھے بغیرنہیں کرنا چاہتے اورکہاکہ وہ تربیت اور تعلیم حاصل کیے بغیر اداکاری نہیں کریں گے۔
گلوکار عاصم اظہر نے مستقبل میں اداکاری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پہلے وہ گلوکاری میں شہرت حاصل کرنے کے بعد ہی کسی دوسرے شعبے میں جائیںگے۔
مزید انہوں نے گلوکارعاطف اسلم کاذکر کرتے ہوئے کہا کے انہوں نےبہت ساری کامیابیاں اپنے نام کرنے کے بعد اداکاری کا انتخاب کیاتھا اور پھر گلوکاری کے شعبے میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں جب کہ اداکاری میں بھی انہوں نے اچھی جگہ بنائی ہے۔
خیال رہے کہ عاصم اظہر ’صنف آہن‘ ڈرامے میں مختصر کردار ادا کر چکے ہیں،حرا مانی کے مدمقابل ڈرامہ’پگلی‘میں بھی کام کرچکے ہیں جس میں حرا مانی نے ایک ذہنی مریضہ کا کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار ابھیجیت نے شاہ رخ خان کو مغرور اور عزت نفس سےمجروح کرنے والا انسان قرار دیا