شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی  

Dec 07, 2024 | 19:49:PM
شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے سے خفیہ تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

آرٹس کونسل کراچی میں جشن کراچی اور 17ویں اردو عالمی کانفرنس میں خصوصی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس سوال کا جواب دیا۔شاہد آفریدی نے  بالی ووڈ اداکارہ  سونالی باندرے سے افئیر کے حوالے سے  سوال پر ہنستے ہوئے کہا کہ ’اب میں نانا بن گیا ہوں‘۔

انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے خود کو ابھی تک نانا تسلیم نہیں کیا، جب تک پانچویں بیٹی کے بچے نہیں ہوجاتے اُس وقت تک خود کو نانا نہیں سمجھوں گا‘۔

واضح رہے کہ سونالی باندرے کے پاکستانی کھلاڑیوں شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے ساتھ رومانی تعلقات کی افواہیں زیر گردش رہی ہیں تاہم دونوں کھلاڑی ہر دور میں ان تعلقات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!گورنر پنجاب کے قافلے کی گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں