صدارتی آرڈیننس کیخلاف لانگ مارچ کے شرکا کوہالہ انٹری پوائنٹ پہنچ گیا، دھرنا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیررضا)آزادکشمیر کے راولاکوٹ، باغ،دھیرکوٹ سے آنے والے قافلے کوہالہ انٹری پوائنٹ پہنچ گئے،شرکا نے پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے پل پر دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے،عوامی ایکشن کمیٹی اور وزرا کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظفر آباد میں مظاہرین انٹری پوائنٹ برارکوٹ کی جانب رواں دواں ہیں،پونچھ ڈویژن میں مظاہرین نے کوہالہ انٹری پوائنٹ اور پلندری میں ڈھلکوٹ کے انٹری پوائنٹ کو بند کردیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر کا کہنا ہے کہ سب سے آگے میں ہوں، باقی لوگ میرے پیچھے چلیں گے ، ہڑتال میں نرمی کے باوجود شہر کے تمام مرکزی کاروباری ادارے، بازار ، تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی اور وزار کی مذاکراتی ٹیم کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے وزرا کی کمیٹی آدھ گھنٹے کا ٹائم لیکرگئی، واپس نہ آئی۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش کرکٹ ٹیم نے 147سال کا سب سے بڑا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
راولاکوٹ، باغ،دھیرکوٹ سے آنے والے قافلے کوہالہ انٹری پوائنٹ پہنچ گئے،شرکا نے پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے پل پر دھرنا دیدیا،ہزاروں مظاہرین شدید سرد موسم کے باوجود انٹری پوائنٹ پر موجودہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ برارکوٹ کے مقام پر پہنچ گیا،مظاہرین کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پوائنٹ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئی۔
یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس اور مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔3 دسمبر کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی