سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد

Feb 07, 2024 | 15:35:PM

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے حمایات یافتہ  امیدوار  سلمان اکرم راجہ کی فارم 33 پر پارٹی ظاہر کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد  کر دی ہے ، الیکشن کمیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر لاء صائمہ جنجوعہ نے محفوظ فیصلہ  سنا دیا، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ سلمان اکرم راجہ کو آزاد امیدوار کا نشان دیا گیا ہے وہ جس پارٹی سے ہیں انہیں اس کا نشان نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :راجہ بشارت نے بھائی کی مبینہ گرفتاری کو اغواء قرار دے دیا

مزیدخبریں