ناگرجنا 3500 کروڑ کیساتھ جنوبی بھارت کے امیرترین اداکار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے امیرترین اداکار ناگرجنا نے بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اورمسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑدیاجن کی دولت 3500 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
کسی زمانے میں جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کو ممبئی کی فلم انڈسٹری یعنی بالی ووڈ کاغریب کزن سمجھا جاتا تھا،لیکن گزشتہ عشرے کے دوران تامل،تیلگو، کناڈا اورملیالم فلمی صنعت نے باکس آفس پر تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرکے ہندی فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ساؤتھ کےفنکاروں کی دولت میں بھی اضافہ ہواہے اوروہ بالی ووڈ کے سپرسٹارزکوبھی پیچھے چھوڑرہےہیں۔
منی کنٹرول نامی ادارے کے مطابق ان کی مجموعی دولت 410 ملین ڈالر یا 3572 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
یہ بھی پٖڑھیں:معروف بالی ووڈ اداکارسونو سود کے وارنٹِ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ سلمان خان 2900 کروڑ روپے اور عامر خان 1900 کروڑ روپے کے ساتھ ان سے کافی پیچھے ہیں، جبکہ ساؤتھ فلم انڈسٹری کے دولت مند اداکاروں میں رام چرن 1370 کروڑ، کمل ہاسن 600 کروڑ، رجنی کانت 500 کروڑ، جونیئر این ٹی آر 500 اور پربھاس 250 کروڑ کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔