امریکہ :40 ہزار ملازمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

Feb 07, 2025 | 11:03:AM
امریکہ :40 ہزار ملازمین کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکہ میں 40 ہزار سے زائد وفاقی ملازمین نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی ملازمین کو مستعفیٰ ہونے کیلئے 9 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

وفاقی ملازمین سے استعفیٰ لینے کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی لانا ہے، ٹرمپ نے ملازمت چھوڑنے والوں کو 8 ماہ کی تنخواہ پیشگی دینے کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے وائٹ ہاؤس نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا تھا جس کے تحت انہیں 30 ستمبر تک تنخواہ اور دیگر مراعات حاصل رہیں گی۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو نے بطور اینکر امریکی نیوز چینل جوائن کر لیا