سیف علی خان حملہ کیس: ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ممبئی میں ہونےوالے حملے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان پر حملے کے ملزم شریف الاسلام شہزاد کے فنگر پرنٹس گھر میں رکھی چیزوں سے لیے گئے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔
ممبئی پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم کی شناخت ہوئی ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ سیف علی خان کے گھر سے متعدد نمونے اکٹھے کیے گئے تھے جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھیجا گیا تھا،ان نمونوں میں سے کچھ کی رپورٹس آ چکی ہیں جن میں فنگر پرنٹ ملزم کے ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں مگر تاحال پولیس حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے,پولیس نے ملزم شریف الاسلام کو گزشتہ ماہ 19 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔
16 جنوری کوممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گھر میں اداکار سیف علی خان پر چاقو سے متعدد وار کیے گئے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،
ہسپتال میں ان کی سرجری کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا ایک ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم"میں ہوں ناں" کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
پولیس نے تحقیقات کے بعد 19 جنوری کو ملزم شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کیا تھا جو بنگلا دیش کا شہری ہے۔