ایسا سمارٹ فون جسے 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایسا سمارٹ فون جسے 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، چینی کمپنی سب سے زیادہ طاقتور بیٹری کا حامل فون بنا ڈالا۔
سمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہمیشہ چارجنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جتنا فون استعمال ہوتا ہے اتنی ہی تیزی سے اس کی بیٹری بھی گرتی ہے،چینی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی چارجنگ6 ماہ تک برقرار رہے گی، عام استعمال کی صورت میں یہ موبائل فون 2 یا 3 ماہ تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جا سکے گا۔
اس فون کو اگر آپ بالکل استعمال نہیں کرتے تو اس کی بیٹری کو6یا اس سے زائد عرصے تک دوبارہ چارج نہیں کرنا پڑے گا، اس فون کی بیٹری 33000 ایم اے ایچ ہے۔
چین کے ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر پر ہیں اور چارجر گھر بھول گئے ہیں تو اس فون کے ہوتے ہوئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ فون کا استعمال معمول کے مطابق کریں اسے ایک یا دو ہفتے تک چارجنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
اس کا سٹینڈ بائی ٹائم6 ماہ ہے اور اس سمارٹ فون میں جلدی بیٹری چارج کرنے کے لئے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے،یہ بہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔
کمپنی کی جانب سے ابھی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن اس سمارٹ فو ن کو لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دو روز کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ بند