دوران حج انڈین شہریوں کی جان بچانے والا پاکستانی بڑے بھارتی ایوارڈ کیلئے نامزد

Jan 07, 2025 | 09:48:AM
دوران حج انڈین شہریوں کی جان بچانے والا پاکستانی بڑے بھارتی ایوارڈ کیلئے نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دوران حج کئی بھارتیوں کی جان بچانے والا پاکستانی بڑے بھارتی ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی رضاکار آصف بشیر کو ان کی بہترین خدمات کے پیش نظر بڑے انڈین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حج 2024 کے دوران  آصف بشیر نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر 24 ہندوستانی حاجیوں سمیت 44 عازمین حج کو شدید گرمی سے بچایا تھا۔ قریبی طبی امداد کے بغیر انہوں نے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا اور ان کی جانیں بچائی تھیں۔ انہیں ان کے بہادرانہ کام کے لیے ایک باوقاربھارتی سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کمر میں تکلیف،جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خطرے میں پڑگئی 

بھارتی حکومت نے 26 جنوری 2025 کو ایوارڈ وصول کرنے کیلئے آصف بشیر کو مدعو کیاہے۔ انہوں نے بھارت سمیت پاکستان میں متعدد لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف بشیر کے بھارتی ایوارڈ وصول کرنے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف بھی انہیں انکی بہادری اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے باعث انہیں بہترین ایوارڈ سے نواز کر خراج تحسین پیش کریں گے۔