گورنر سندھ کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات، جمی کارٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی امریکی قونصل خانے آمد، قونصل جنرل سے ملاقات کی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ بیرونی سرمایہ کاری میں ہر ممکن معاونت فراہم کررہا ہے،کامران ٹیسوری نے قونصل جنرل کو گورنر اینیشیٹیو آئی ٹی کورسز کے حوالہ سے بتایا۔
قونصل جنرل نے گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری آئی ٹی کورسز کو بے حد سراہا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے بغیر باقی سب کچھ زیرو ہے,حلیم عادل شیخ