ویسٹ انڈیز کیخلاف تین روزہ میچ، امام الحق پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ویسٹ انڈیز اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں کھیلیں گی ، امام الحق پاکستان شاہینز کے کپتان ہونگے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیمیں اسلام آباد کلب میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستان شاہینز 7 جنوری کو اسلام آباد کلب میں ہی اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 8 اور 9 جنوری کو اسی گراؤنڈ پر پریکٹس کریں گے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈکااعلان،آخری تاریخ12 جنوری مقرر
پاکستان شاہینز سکواڈ میں امام الحق (کپتان) احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان شامل ہیں۔شاہینز کے خلاف میچ کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا، دونوں ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔