معروف اداکار معمر رانا کی نئی فلم "باپ " کا ٹریلر جاری

ہم عام انسان نہیں ہوتے ہمیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے, معمر رانا

Jan 07, 2025 | 12:30:PM
معروف اداکار معمر رانا کی نئی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی معروف اداکار معمر رانا کی نئی فلم "باپ" کا  ٹریلر اور میوزک لانچ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی فلم "باپ" کا ٹریلر اور میوزک لانچنگ تقریب مقامی سینما میں منعقد کی گئی۔تقریب میں اداکار معمر رانا، راشد محمود، گوشی خان، عابد شیخ، ندیم چیمہ ، شہریار چیمہ،  کامران مجاہد، نعیم وزیر، عمران احمد،جرار رضوی، اسلم سیماب،آغا قیصر عباس،امتیاز کوکب،احتشام سہروردی ،عاصمہ اسماعیل بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم "باپ" کے مرکزی کردار ادا کرنے پر اداکار معمر رانا نے کہا کہ فلم "باپ" کا سکرپٹ میرے دل کو لگا , اب تک 395 فلمیں کرلی ہیں اور آگے بھی کرتا رہوں گا, یہ فلم میرا کم بیک نہیں بلکہ نئی منزل ہے ،ہم عام انسان نہیں ہوتے ہمیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے , معمر رانا کا کہنا تھا کہ  فلم "باپ" کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ ندیم چیمہ نے کم عرصہ میں بڑی پہچان بنائی ہے ،فلم "باپ" بنانے پر ندیم چیمہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ معمر رانا صرف ہیرو نہیں بلکہ مشکل کردار کرنیوالا فنکار ہے۔ میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ندیم چیمہ تامل فلموں کا ریکارڈ توڑے گا،ندیم چیمہ بہت بڑا ہدایتکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج

اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر ندیم چیمہ کا کہنا تھا کہ  کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا یوں ، آج فلم کا ٹریلر اور میوزک لانچ کردیا ہے ۔ان شااللہ 24 جنوری کو فلم ریلیز کریں گے۔

انہوں  نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں، فلم انڈسٹری کے بقاء کی جنگ اکیلا نہیں لڑ رہا سب ساتھ ہیں، آج سے پہلے معمر رانا کو مومی بھائی کہتا تھا لیکن اس فلم کے بعد  اب مومی بابا کہتا ہوں،معمر رانا کو 15 منٹ میں فلم کی  کہانی سنائی، معمر رانا سکرپٹ سن کر جذباتی ہوگئے، تین ہفتوں میں کوئی جواب نہ دیا اور پھر  21 دن بعد اصلی گیٹ طاری کرکے گھر بلایا۔فلم "باپ" معمر رانا کی زندگی کا بیسٹ کردار ہے۔

اداکارہ ثناء گل نے کہا کہ  اس فلم کا سب سے زیادہ کریڈٹ ندیم چیمہ,کو دوں گی ,ہم نے بہت گرمی میں شوٹنگ کی,فلم بینوں کو ہماری یہ کاوش پسند آئے گی۔

فلم میں بیٹی کا کردار کرنے والی بسمہ   نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  شوبز میں کام کرنے کے لئے بہت محنت کی ،آج بہت خوش ہوں  ،میرے والد نہیں، فلم میں بڑی فیلنگ سے کام کیا جبکہ اداکار گوشی خان نے کہا کہ آج "باپ" کا ٹریلر دیکھ کر فلم انڈسٹری کے باپ سے ملاقات ہوگئی۔