مریم نواز کا فضائی آلودگی سے نجات کیلئے چین کی طرز پر جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مریم نواز نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔
'ای پی اے' نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا وزیر اعلی پنجاب نے 'سی اینڈ ڈبلیو' اور 'ایل ڈی اے' کو فوری 'واٹر سپرنکل سسٹم' لگانے کی ہدایت کردی۔
اس طریقے کے تحت پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دے دیا۔
فیصلے کے تحت تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے۔
فیصلے کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : چین میں ایک کے بعد ایک 6 زلزلے، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی
سینیٹر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 'واٹر سپرنکلرز اور مسٹ' کے اس طریقہ کار سے سموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی، ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔