عمران خان کو کیا آفر ہوئی اور کون لیکر آیا تھا؟علیمہ خان نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی، آفر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور لیکر آیا تھا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال ’’کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے‘‘کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے4 مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی دو سال سے کہہ رہے ہیں نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں،کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں۔
علیمہ خان نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو،ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کرینگے۔ان کاکہناتھا کہ رول آف لاء اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں،اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے ان پر اعتماد نہیں کرینگے تو کیا کرینگے،بول بول کے تھک گئے جوڈیشل کمیشن بنائیں قیدیوں کو رہا کریں۔
علیمہ خان نے کہاکہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں، بیک ڈور ڈیل کرنی ہوتی تو کرچکے ہوتے،پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے،ہائی کورٹ نے سارے کیسز ختم کردئیے۔
انہوں نے کہا کہبانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے،حمود الرحمان کمیشن بھی تو بنا تھا اس کی رپورٹ بھی آن ریکارڈ ہے،ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے،بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو،مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں روکا کس نے ہے۔
علیمہ خان کاکہناتھا کہ جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح سات بجے دروازے کھلتے ہیں اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے،فیصلہ تو عمران خان نے کرنا ہے کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی،جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی،آج بانی پی ٹی آئی سے صرف فیملی معاملات پر بات ہوئی ہے۔
علیمہ خان کامزید کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی ائیر کموڈور سجاد حیدر کو یاد کررہے تھے،بانی نے کہا سجاد حیدر وار ہیرو تھے انہوں نے کھڑے ہوکر ووٹ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس رکن کا ٹرمپ سے افغان طالبان کی مالی امداد روکنے کا مطالبہ