مزاکرت تعطل کا شکار نہیں ہوئے،کافی آگے پہنچ چکے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرت تعطل کا شکار نہیں ہوئے ، دو میٹنگ ہو چکی تیسری بھی ہو گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ مزاکرت کامیاب ہونے چائیے ،ہم مزاکرات میں کافی آگے پہنچ چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مزاکرتی ٹیم نے مطالبہ کیا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہو ،ہونا تو یہ چائیے تھا آج ہی ہماری ملاقات کروا دی جاتی ،حکومت نے پہلے بھی ملاقات کروائی تھی اب بھی ملاقات میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ 190 ملین کیس کا فیصلہ موخر ہونا ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے یہ کیس بے بنیاد ہے،بانی تحریک انصاف پر درج کیسز تمام سیاسی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کیا آفر ہوئی اور کون لیکر آیا تھا؟علیمہ خان نے بتا دیا