خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ بھاگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے اپنے شوہر اور چھ بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ فرار ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجو نامی شخص نے اپنی 36 سالہ بیوی کے ایک بھکاری کے ساتھ مبینہ طور پر فرار ہونے کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں کی تلاش شروع کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 45 سالہ راجو نے بتایا کہ وہ ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور چھ بچوں کے ساتھ رہتا ہے۔
اسی علاقے میں 45 سالہ ننھا پنڈت نامی شخص کبھی کبھار بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا اور بعد میں دونوں کے درمیان فون پر بھی بات چیت شروع ہوگئی۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ 3 جنوری کو دوپہر 2 بجے کے قریب اس کی بیوی راجیشوری نے اپنی بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن جب وہ واپس نہیں آئی.
راجو کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور جو رقم اس نے بھینس بیچ کر حاصل کی تھی وہ بھی بیوی کے ساتھ لے گئی۔
اس کا شک ہے کہ بھکاری ہی اس کی بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ننھے پنڈت نامی بھکاری اور خاتون کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں ویزا ، اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر