’خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا‘

Jan 07, 2025 | 19:15:PM
’خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مشیرخزانہ کےپی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا قرض اتارنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے ہیں جبکہ دوسرے صوبے اور وفاقی حکومت صرف قرض لیتے ہیں لیکن انہیں اتارنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قرض اتارنے کے لیے قائم کیے گئے فنڈز میں 30 ارب روپے منتقل کر دیے ہیں اور مالی حالات کو دیکھتے ہوئے مزید فنڈز منتقل کرنے کی تیاری ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے قومی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو قرض اتارنے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور جب وفاق میں ہماری حکومت آئے گی تو ہم ملکی قرض کم کر کے ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تھی تو خیبرپختونخوا کے خزانے میں تنخواہیں ادا کرنے کے لیے بھی فنڈز نہیں تھے لیکن اب خیبرپختونخوا کے خزانے میں تین ماہ کی ایڈوانس تنخواہ موجود ہے۔

 وفاقی حکومت نے صرف نومبر کے مہینے میں 12,248 ارب روپے کا قرض لیا، جبکہ خیبرپختونخوا کا 77 سال کا مجموعی قرض 725 ارب روپے ہے۔

 یہ قرض اتنا ہے جتنا شہباز شریف کی حکومت نے نومبر کے پہلے 20 دنوں میں لیا۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھل گئے