ثناء خان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش، ’طارق مسعود‘ نام رکھنے کی تجویز سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔
ثناء خان نے انسٹاگرام پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ 5 جنوری 2025ء (5 رجب 1446 ہجری) کو ان کے ہاں ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ویڈیو میں یہ پیغام بھی تھا کہ اللہ ہمیں اس بچے کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللہ کا تابع دار بندہ بنے۔
ثناء خان کے بڑے بیٹے کا نام طارق جمیل ہے جس کی وجہ سے مداحوں نے چھوٹے بیٹے کے نام کے لیے دلچسپ تجاویز دیں۔
ایک مداح نے کمنٹس میں لکھا "اب چھوٹے کا نام طارق مسعود رکھ لیں" جبکہ کسی نے کہا "اس بچے کا نام مفتی مینک رکھ دیں۔"
مداحوں کی جانب سے نیک تمنائیں اور مبارکبادوں کے ساتھ اس بچے کے نام کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔
ثناء خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا اللہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت پر عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔
مزید پڑھیں:اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش