17 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم نے 440 کروڑ کما کر بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلا دیا

Jan 07, 2025 | 20:48:PM
17 کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم نے 440 کروڑ کما کر بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں بڑی فلموں کے ساتھ کم بجٹ کی فلمیں بھی اکثر حیران کن کامیابیاں حاصل کرتی ہیں۔ 

ایسی ہی فلموں میں سے ایک فلم ’اندھا دھن‘ ہے جس نے صرف 17 کروڑ کے بجٹ سے بن کر 440 کروڑ کا بزنس کیا اور بالی ووڈ کی کلاسک فلموں لگان اور شعلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فلم کے مرکزی کرداروں میں آیوشمان کھرانہ، رادھیکا آپٹے، اور تبو شامل ہیں فلم کو ہدایتکار شری رام راگھون نے بنایا ہے۔

 اندھا دھن کی کہانی سسپنس اور تھرل سے بھرپور ہے جس نے شائقین کو آخری لمحے تک جکڑے رکھا۔

فلم کی زبردست اداکاری اور منفرد کہانی نے اسے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مقبول کیا جبکہ اندھا دھن دنیا بھر میں 440 کروڑ روپے کما کر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اندھا دھن بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

 اس فلم کا جنوبی بھارت میں بھی ریمیک بنایا گیا ہے جس میں تلگو میں "مائسٹر" اور ملیالم میں "بھرمم" شامل ہیں۔

آیوشمان کھرانہ کم بجٹ کی لیکن معیاری فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں ان کی فلمیں اکثر باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتی ہیں اور اندھا دھن اس کی بہترین مثال ہے۔

مزید پڑھیں:اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش