مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا،عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت

کیپشن: خاتون رہنما ن لیگ سے راہیں جدا کرنے کے بعد عوام پاکستان میں شمولیت کرتے ہوئے پریس کانفرنس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ارشاد قریشی) پاکستان مسلم لیگ ن(پی ایم ایل این ) کی خاتون رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا، عوام پاکستان پارٹی(اے پی پی ) میں شمولیت اختیار کرلی۔
راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی 17 سے مسلم لیگ ن سٹی شعبہ خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری رشیدہ بیگم عہدے سے مستعفی ہوگئی ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین میں نظریاتی ورکر خواتین کو نظرانداز کئے جانے کے بعد مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کنویئر عوام پاکستان پارٹی شمالی پنجاب چوہدری سرفراز افضل اور چوہدری انعام ظفر سے ملاقات کی اور عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
رشیدہ بیگم کا کہنا ہے کہ جہاں خواتین ورکرز کو عزت ملے وہی پارٹی عوام میں اپنا اثر چھوڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بنچ نے آئندہ 3 روز کی کاز لسٹ کینسل کردی