خیبر پختونخواہ میں3مختلف آپریشنز ، 19خوارج ہلاک,پاک فوج کے3جوان شہید

Jan 07, 2025 | 21:17:PM
خیبر پختونخواہ میں3مختلف آپریشنز ، 19خوارج ہلاک,پاک فوج کے3جوان شہید
کیپشن: پاک فوج کے تین بہادر سپوت دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 آپریشنز کئے جس میں مجموعی طور پر 19 خوارج ہلاک ہوئے،ڈہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ 

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخواہ میں3مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکئے ، پشاور میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جہاں 8 خوارج ہلاک کردئے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  ایک اور آپریشن ضلع مہمند کے علاقے بازئی میں کیا گیا جہاں  فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک ہوئے جبکہ کرک میں بھی دہشت گردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3خوارج ہلاک ہوئے۔ 
 آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادر وطن کے3سپوت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،شہداء میں لانس حوالدار عباس علی،  نائیک محمد نذیر، نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔ 

لانس حوالدار عباس علی کی عمر 38 برس تعلق ضلع غذر سے تھا،نائیک محمد نذیر کی عمر 37 برس تعلق سکردو سے تھا، نائیک محمد عثمان کی عمر 37 برس تعلق ضلع اٹک سے تھا،تینوں شہدا نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا عظیم نظرانہ پیش کر کے جام شہادت نوش کیا۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکے لیے پرعزم ہیں،جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق