برطانوی پارلیمنٹ کا ’بے بی آف دی ہاؤس‘کون ہے؟

Jul 07, 2024 | 12:30:PM
برطانوی پارلیمنٹ کا ’بے بی آف دی ہاؤس‘کون ہے؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانوی نتخابات میں لیبرپارٹی کے کم عمرترین سیم کارلنگ رکن پارلیمنٹ منتخب بن گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق2002 میں پیدا ہونے والے سیم کارلنگ کیمبرج یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہیں،لیبرپارٹی کے سیم کارلنگ نے حالیہ انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کے شیلیش وارا کو 39 ووٹوں سے شکست دی،نومنتخب پارلیمنٹیرین سیم کارلنگ نے اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ مزید نوجوان سیاست میں شامل ہوکر آگے آئیں گے۔

ضرورپڑھیں:بجلی بِلوں میں اضافی یونٹ، وزیر اعظم کاافسران کیخلاف کارروائی کا حکم
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کو بے بی آف دی ہاؤس کا لقب دیا جاتا ہے،اس سے قبل کم عمر ترین  رکن پارلیمنٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ لیبر ایم پی کیئر ماتھر تھے، جنہوں نے 2023 میں سیلبی اور اینسٹی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی، لندن کے حالیہ عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ بیس سال میں کم ترین رہا۔