اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنز پر سماعت کل ہو گی

Jul 07, 2024 | 17:28:PM
اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پٹیشنز پر سماعت کل ہو گی
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز پر سماعت کل ہو گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ،سرکلر کے مطابق خصوصی پاسز والے افراد ہی کمرہ عدالت جا سکیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد باقاعدہ انتظامی و سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں،کمرہ عدالت نمبر 4 کی استعداد کو ملحوظ رکھتے ہوئے عدالت میں داخلہ انٹری پاسز سے مشروط ہو گا،درخواست گزاروں سمیت ان کے 25 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفسز کی جانب سے صرف ایک، ایک لاء افسر کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی،سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی،تمام فریقین عدالتی کارروائی کیلئے اپنے منتخب افراد کی فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین و اہلکار اپنا محکمانہ کارڈ دکھا کر ہائیکورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے مبینہ دھاندلی کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناران کاغان جانیوالے ایک ہی خاندان کے 9 افراد لاپتہ، ماں صدمے سے چل بسی