ڈی آئی خان: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ) ڈی اسماعیل خان میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈی آئی خان میں یکم محرم سے 8 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، نویں اور دسویں محرم الحرام کو موٹرسائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہو گی، تمام مسالک کے درمیان معاہدات کی ہر صورت پاسداری لازم قرار دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبات کی فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
مزید براں شہر بھر میں کسی بھی نئے جلوس اور روٹ بدلنے کی اجازت نہیں ہو گی، مجالس اور جلوس کیلئے مقررہ اوقات کی پابندی کی جائے گی اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہو گئی۔