پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا: جیسن گلیسپی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جاوید اقبال) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم کنڈیشن میں شکست ہوئی، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں بھی اچھا کھیلا، پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔
روشنیوں کے شہر کراچی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے نبھانے کی کوشش کروں گا، پاکستان ٹیم با صلاحیت ہے کارکردگی میں نکھار لانا ترجیح ہو گی، پہلا ہدف شاہینوں کی ٹیم کے ساتھ ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سے بھی بات ہوئی ہے، فزیکل فٹنس میں بہتری لانا ضروری ہے، کھلاڑیوں کو مثبت سوچ لانا ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے پاکستان آنا بہترین تجربہ ہے، پاکستان کی کوچنگ کے لیے بے تاب ہوں، شاہینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا ہوگا، گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم کنڈیشن میں شکست ہوئی، کچھ سیشنز میں پاکستان نے آسٹریلیا میں بھی اچھا کھیلا، پاکستانی ٹیم کافی باصلاحیت ہے لیکن انہیں پرفارمنس میں تسلسل لانا ہوگا۔
فٹنس پر بات کرتے ہوئے ریڈ بال کوچ نے کہا کہ اگر آپ انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو فٹ اور تیار ہونا چاہیے، فٹ ہونا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے، میں نےپاکستان کے سابق آسٹریلوی کوچز سے بات کی ہے، شان ٹیٹ اور دیگر کوچز نے پاکستان کے حوالے سے کافی مثبت رپورٹ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے انڈیا، کوہلی اور انوشکا کا اپنے مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ
اپنے اہداف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہمارا اصل ہدف ہے، اس کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جتنی زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اتنا ہی فائدہ ہوگا۔