روہت شرما ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان برقرار، جے شاہ نے اگلا ہدف بھی بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف چیمئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے، مجھے بھروسہ ہے روہت شرما کی قیادت میں بھارت یہ دونوں ایونٹس جیتے گا، پچھلے ایک سال میں بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں تین بڑے فائنل کھیلے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت راہول ڈریوڈ، روہت شرما، ویرات کوہلی اور جڈیجا کے نام کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے بتا دیا
یاد رہے کہ بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، یہ ٹورنامنٹ بطور کوچ بھارتی ٹیم راہول ڈریوڈ کا آخری ایونٹ تھا جبکہ فائنل میچ کے بعد ویرات کوہلی، روہت شرما اور رویندرا جڈیجا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔