(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تا ہم مشرقی/ جنوبی پنجاب، بالائی/وسطی سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) پیر کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،بونیر ، مالاکنڈ، چترال، دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری،گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی,نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلخراش واقعہ؛علاج کیلئے پیسے نہ ہونے پر باپ نے 15دن کی معصوم بچی کو زندہ دفن کردیا
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میر پور خاص ،بدین ،سجاول ، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تربت 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ پہلے، دالبندین 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ دوسرے جبکہ لسبیلہ اور نوکنڈی 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔