(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کیٹگری اے کے کھلاڑیوں کو 45 لاکھ جبکہ بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 30 لاکھ روپے ماہانہ تںخواہ ملتی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ کنٹریکٹس کے مطابق کیٹگری اے کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 202 فیصد جبکہ کیٹگری بی کے کرکٹرز کیلئے 144 فیصد اضافہ کیا گیا تھا،کیٹگری سی اور ڈی کیلئے 135 اور 127 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا،پی سی بی کی جانب سے گزشتہ سال ستمبر میں قومی کرکٹرز کے نئے کنٹریکٹس کا اعلان کیا گیا تھا،
قومی کرکٹرز کو کارکردگی کے لحاظ سے اے، بی، سی اور ڈی کیٹگری دی گئی تھی،پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق اے کیٹگری میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو شامل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں بادل برسیں گے؟،محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
اے کیٹگری میں موجود تینوں کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 45 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی،بی کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 30 لاکھ روپے تک معاوضہ دیا جارہا ہے، بی کیٹگری میں شاداب خان، فخر زمان، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
سی اور ڈی کیٹگری کھلاڑی ساڑھے 7 سے 15 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں، سی کیٹگری میں عماد وسیم جبکہ ڈی کیٹگری میں افتخار احمد، حسن علی اور صائم ایوب شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس کے علاوہ تینوں فارمیٹ کے مطابق مقررہ میچ فیس اور میچ ایوارڈز بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حصے میں آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ