عمران خان کوموت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے سہولیات کی تردید کردی

سرگودھا میں ہمارے لوگ رہا ہوئے، پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا،عمر ایوب ، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے،علی محمد خان

Jun 07, 2024 | 16:24:PM

Read more!

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عمران خان کو جیل میں سہولتیں ملنے کے دعویٰ کی تردید کردی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے،علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو سیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اسپیکر گیلری آئے اور ایوان کی کارروائی دیکھی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ایوان میں آمد کے موقع پر پارٹی اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، علی قاسم گیلانی نے بحیثیتِ رکن قومی اسمبلی حلف اٹھایا۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم صرف ایک شخص نہیں ہوتا، آج سے 80 سال پہلے بھی یہی کہانی تھی،کل نواز شریف کو ہتھ کڑیاں پہنائی گئیں، ایوان سے سوال ہے جویہ سب کررہے ہیں، ان کی باری کب آئے گی؟ پاکستان کے سابق وزیراعظم کوسیل میں بندکرکے عوام کی تضحیک کی جا رہی ہے۔

ضرورپڑھیں:ڈپٹی چیئرمین کی موجودگی میں پلوشہ خان کی صدارت پر اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس میں ہنگامہ،تلخ جملوں کا تبادلہ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں ملنے کے دعویٰ کی تردید کردی،قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو موت کی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے، سرگودھا میں ہمارے لوگ رہا ہوئے، پھر ان کو گرفتار کرلیا گیا، پتا نہیں کون سی اڑن طشتری ہے جووہ اٹھا کر لے جاتے ہیں، یہ کون سی جمہوریت ہے جہاں کارکنوں کو اٹھا لیا جائے؟۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایف آئی اے سے نوٹس آیا ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انکوائری شروع ہوئی ہے ، اسٹیٹ تو پارلیمنٹ ہے، یہ کیسے ہمیں لیٹر لکھ سکتے ہیں، ایف آئی اے کے انسپکٹر کو نوٹس بھجوایا گیا،اس طرح کی ہتک ختم ہونی چاہیے پاکستان کو آگے بڑھنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پاس کوئی سہولت نہیں ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ چمن سمیت دیگرمقامات پر احتجاج جاری ہے، حکومت معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہی، بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، چمن کےلوگوں پرگولیاں،ڈنڈےنہ برساؤ۔

کل خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔جلسہ آئین پاکستان کے تحت ہو رہا ہے ۔جلسہ کا مین مقصد ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بلادستی ہو، جلسہ کا مقصد ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہو اور مضبوط پارلیمان موجود ہو۔ بانی چئیرمین تحریک انصاف کو جیل سے نکالنےکے لئے جلسہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں