صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپسی پر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے

Jun 07, 2024 | 19:40:PM
صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپسی پر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پہلے میچ میں میزبان ملک کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر اعظم صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین واپسی پر تماشائی سے الجھ گئے،دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا امریکہ کے خلاف ہونےوالے میچ  میں بدترین شکست کے بعد جہاں کرکٹ کے مداح کافی مایوس ہوئے وہی کھلاڑیوں میں بھی غم وغصہ پایا گیا ، وکٹ کیپر بیٹسمین اعظم خان جب صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپس جارہے تھے تب ایک تماشائی نے ان پر جملہ کسا،اس پر اعظم خان تھوڑے سے جُزباتی دکھائی دیے اور خشمگیں نظروں سے تماشائی کو دیکھا۔

میزبان امریکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کیا، دونوں ٹیموں نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز اسکور کیے،میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، امریکا نے پاکستان کو  سپر اوور میں 19 رنز  کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں  قومی کرکٹ ٹیم 13 رنز اسکور کر پائی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل