وجے سیتھوپتھی نے کیرتی شیٹی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا

Jun 07, 2024 | 20:56:PM
وجے سیتھوپتھی نے کیرتی شیٹی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا
کیپشن: اداکارہ کیرتی شیٹی,اداکار وجے سیتھوپتھی,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار وجے سیتھوپتھی جو کہ زیادہ تر تامل اور جنوبی بھارت کی فلموں میں کام کرتے ہیں، انھوں نے اداکارہ کیرتی شیٹی کے ساتھ رومانوی کردار ادا کرنےسے  انکار کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ وجے سیتھوپتھی کی نئی فلم مہاراجہ ریلیز ہونے کو ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وجے سیتھوپتھی نے کہا کہ انھوں نے کیرتی شیٹی کے ساتھ فلم اوپینا میں انکے والد کا کردار ادا کیا تھا اور 20 سالہ کیرتی میرے بیٹے سے تھوڑی سی بڑی ہے، لہٰذا عمروں کے اس تفاوت کی وجہ سے میں نے اسکے ساتھ کام سے انکار کر دیا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ میں سکرین پر اسکے ساتھ رومانس کروں۔ میں تو اسکے ساتھ فلم اوپینا میں کام کے دوران کیرتی سے کہہ چکا تھا کہ وہ مجھے اپنے والد کی طرح سمجھے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پونرام کی ڈی ایس پی میں کیرتی کو مرکزی کردار کے لیے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل