بھارت:بھائی نے شکایت لگانے پر7 سالہ بہن کا قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت میں 14سالہ لڑکے نے والدین سے جھوٹی شکایتیں لگانے پر 7 سالہ بہن کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کر دیا اور لاش ویرانے میں پھینک دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنالی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق لڑکا اپنی بہن کی شکایتوں پر اس سے پریشان رہتا تھا کیونکہ اس کی چھوٹی بہن والدین سے شکایتیں لگاتی تھی کہ بھائی اسے مارتا ہے جس کے بعد لڑکے کو والدین سے ڈانٹ سننی پڑتی تھی۔
پولیس کے مطابق ایک روز 14سالہ لڑکے نے اپنی بہن کو سبق سکھانے کا منصوبہ بنایا، لڑکا بہن کو بہانے سے ویرانے میں لے گیا جہاں اس نے بہن کے اسکارف سے ہی اس کا گلا گھونٹ دیا او بعد ازاں لاش وہیں پھینک کر فرار ہوگیا، گھر آکر بچے نے والد کو فرضی کہانی سنائی کہ بہن بہت بے چین تھی لہذا وہ مدرسے جانے کے بجائے بھاگ گئی، بچی کی گمشدگی کے بعد والدین نے پولیس میں اغوا کی رپورٹ درج کروا دی، بعد ازاں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش کے گرد چکر لگانے والے ملزم کی شناخت کر لی، پولیس کے مطابق لڑکا بہن کو قتل کرنے کے ہر 10منٹ بعد آکر اس کی لاش کو دیکھتا تھا، پولیس نے لڑکے کو پکڑ کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وجے سیتھوپتھی نے کیرتی شیٹی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے سے انکار کردیا