(24نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی پیر(10جون ) کو مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کرے گی ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10جون 2024 کو ہوگا ،جس میں گورنر اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کی سربراہی کریں گے، معاشی جائزے کے بعد شرح سود کا اعلان کیا جائے گا ،سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی بیان پریس ریلیز کے زریعے 10جون کو ہی جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہءِ چین کے تیسرے مرحلے میں شی آن پہنچ گئے